ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ گرام پنچایت انتخابات میں کئی ایک مضبوط دعویدار میدان میں : دیہی علاقوں میں الیکشن ہی موضوع بحث  

بھٹکل تعلقہ گرام پنچایت انتخابات میں کئی ایک مضبوط دعویدار میدان میں : دیہی علاقوں میں الیکشن ہی موضوع بحث  

Sun, 20 Dec 2020 20:16:36    S.O. News Service

بھٹکل:20؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کی 16گرام پنچایتوں کے لئے ہونےو الے انتخابات میں اہم شخصیات میدان میں ہیں ، ان میں کچھ حلقوں میں تو الیکشن ، انتخابی جنگ کا میدان بن گیا ہے۔ ویسے جو اہم شخصیات مقابلہ کررہی ہیں وہ سب مضبوط امیدوار ہیں ان میں سے  جو بھی جیت درج کرنے میں کامیاب ہوگا، سمجھا جارہا ہے کہ وہ  بہت ہی کم ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کرپائے گا۔

اہم شخصیات میں  سے بہت سارے پارٹی لیڈران  زیادہ ہیں۔ چونکہ گرام پنچایت انتخابات میں پارٹی، پارٹی کا نشان وغیرہ نہیں ہوتاہے تو سبھی کی مجبوری ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے ہی ووٹ مانگیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بحیثیت پنچایت ممبر انہوں نے جوکچھ کام کیا ہے وہ انہیں جیت کے پار لگائے گا یا نہیں ۔

ہاڈولی کے کونٹوانی میں سابق صدر شری دھر شٹی پھر ایک بار اپنی قسمت آزما رہے ہیں تو ناگیش شٹی ، ناگراج شٹی ، ایم آر گونڈا، ان کے خلاف مضبوط دعویدار کے طورپر موجود ہیں۔اسی طرح جینت گونڈا ، دیوراج گونڈا ہاڈولی  میں  ایس ٹی حلقہ سے مقابلے میں ہیں۔

کونار حلقہ کی بات کریں تو یہاں منجوگونڈا، منجوناتھ ہیبار، گوندنائک مضبوط امیدوار مانے جارہے ہیں،لگاتار جیت درج کرنےوالے منجوگونڈا ، اس مرتبہ دو وارڈس میں مقابلہ آرائی کررہے ہیں۔ ماورکیری کے کوٹا کھنڈ میں زبردست گھماسان کی جنگ جاری ہے یہاں ایم ڈی نائک اور شری کنٹھ ہیبار مخالف امیدوار ہیں۔ موہن گونڈا ، نارائن گونڈا بھی ایس ٹی زمرے سے انتخابات لڑ رہے ہیں ۔  کوٹا کھنڈ کے جنرل وارڈس کے چار خواتین میدان میں اترنے سے ماحول کافی گرم ہے۔

یلووڑی کوؤور میں سریش جٹیا نائک، نارائن نائک ، لکشمی نارائن نائک ۔ مٹھلی میں گنپتی نائک ، جٹپا نائک، دیویا نائک، نارائن نائک۔ بیلکے میں سابق صدر رمیش نائک، بھاسکر موگیر، پی ایل ڈی بینک ڈائرکٹر منجوموگیر، رام نائک، پانڈورنگا نائک، ناگپا نائک کانمدلو۔ منڈلی میں سابق نائب صدر ناگپا نائک۔ ہیبلے میں سبرائے دیواڑیگا، این ڈی موگیر، ڈی کے موگیر۔ ماوین کوروے میں داسانائک۔ شرالی میں چار مرتبہ جیت درج کرنےو الے موہن دیواڑیگا، سابق صد ر وینکٹیش نائک، وٹھل دئیمنے ، بھاسکر دئیمنے، گنپتی نائک، وینکٹیش سنکرو نائک، ناگیش دیواڑیگا، سنئیر ممبر اے بی ڈی کوستھا۔ بینگرے میں سابق صدر وینکٹیا بھئیرومنے، گنپتی بھئیرومنے ، رام چندر نائک۔ کوپا میں ماستی گونڈ، راجو نائک، گنیش ہیبار۔ کائی کنی میں سنئیر ممبر سبرائے نائک، بھاسکر نائک، وینکٹیش نائک، شبھریش نائک۔ ماولی -2میں پی ایل ڈی بینک کے ڈائرکٹر سنتو ش نائک، ناگرتنا پڈیار۔ ماولی -1 میں ایشورنائک، منگلا نائک، کرشنا نائک زمیندار، کمار نائک۔ بائیلور میں سابق صدر منجوناتھ نائک،موہن نائک، گنیش نائک، کرشنانائک بلسے مقابلہ کررہےہیں۔

گرام پنچایت انتخابات کے میدان میں اترے امیدواروں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو تین تین، چارچار مرتبہ جیت درج کرچکےہیں۔ یہ سب سنئیر امیدوار پھر ایک مرتبہ پنچایت کی عمارت میں داخل ہونا چاہتےہیں اسی لئے رائے دہندگان سے گھر گھر ملاقات کرتےہوئے اپنے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اس مرتبہ 263نشستوں کے لئے 673امیدوار میدان میں ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ہر گرام پنچایت کے حلقےمیں نوجوانوں کی معتد بہ تعدادنظر آرہی ہے۔ اب صرف ایک دن باقی ہے ووٹنگ کے لئے ۔ دیہی علاقوں میں گرام پنچایت  انتخابات ہی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔


Share: